بلوچستان کے ضلع پنجگور سے گاڑی سوار مسلح افراد نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پنجگور کے تحصیل پروم دز گومازی کے مقام سے صرف گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فدا ولد طاہر کو ایک باغ سے اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص اس باغ پہ مزدوری کررہا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے۔ جنہیں بلوچ قوم پرست حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں قوم پرستوں کا الزام ہے پاکستانی فورسز نے قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لئے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جو بلوچ کو اغواء و قتل سمیت مختلف اقسام کے سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ پاکستانی فورسز نے انہیں مکمل چوٹ دی ہوئی ہے۔