پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی لاپتہ، دو افراد بازیاب

143

بلوچستان کے گوادر سے فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے گوادر سے چار روز قبل پاکستانی فورسز نے گوادر بلوچی وارڈ میں گھر پر چھاپہ مار کر ابوبکر اور عاصم ولد حاصل سکنہ بل نگور کلیرو نامی دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بیس روز قبل اپنے آبائی علاقے سے آبائی بل نگور سے ہجرت کرکے روزگار کے غرض گوادر میں اس وقت رہائش پذیر تھے کہ فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لیا۔ چھاپے کے وقت فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر انکے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں۔

دریں اثناپنجگور چتکان کے رہائشی مشہور فٹبالر فیصل اسپیڈ ولد حاجی حسین جنہیں دو سال قبل فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، 2 سال بعد تربت سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے جبکہ گذشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والے پنجگور گچک کے رہائشی صدیق ولد دلمراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔