نوید بلوچ کو جبری گمشدہ بھائی اور کزن کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

138

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے، ایک طاقتور بدمعاش ریاست بلوچ نوجوانوں کو زبردستی غائب کرتی ہے، اور جب ان کے چاہنے والے آواز اٹھانے کے لیے آگے آتے ہیں تو انہیں بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوید بلوچ ولد حمید بلیدہ کیچ کا رہائشی اپنے بھائی مسلم عارف کے لیے مہم چلا رہا تھا جسے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا اور اس کے کزن عزیر ولد عمید کو ایک ہفتہ قبل خفیہ ایجنسیوں نے جبری لاپتہ کر دیا جو اب بھی لاپتہ ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ کل نوید کو ٹارگٹ کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا، اور اس کی لاش تقریباً جلا دی گئی۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک ظالم بدمعاش ریاست کی طرف سے کیے جانے والے ایسے غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔