نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

336

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات نوشکی کے علاقے گلنگور کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملے کے بعد نوشکی میں پاکستان فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر ایک ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئی۔

نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ نوشکی میں آج رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گذشتہ شب ایک بجے کے قریب مَل ڈیڈار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ نوشکی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو وقتاً فوقتاً پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ دو دسمبر کو نوشکی اڈے کے مقام پر قائم ایف سی کی مرکزی کیمپ کے سامنے ایف سی اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ جسکی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاک ہوئے ہیں۔