نوشکی: بی ایل اے کے ہاتھوں گرفتار کمپنی کے اہلکار بازیاب

604

اٹھائیس نومبر کی رات نوشکی سے بی ایل اے کے چھاپہ مار کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے تعمیراتی کمپنی کے چھ اہلکار بازیاب ہوگئے۔

لیویز نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھ مزدور نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے بازیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 28 نومبر کو نوشکی میں تین مختلف کاروائیوں میں مرکزی شاہراہ پر سنیپ چیکنگ، لیویز فورس کا اسلحہ اور تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

بی ایل اے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زرین جنگل کے مقام پر شاہراہ پر قائم قابض پاکستان کی لیویز فورس کے ایک چوکی کو قبضے میں لیکر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ سرمچاروں نے لیویز فورس کا اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی اپنی تحویل میں لے لیا تاہم اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے بعدازاں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران سرمچاروں کے ایک مختلف دستے نے شاہراہ پر ایک گھنٹے سے زائد گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی جبکہ سرمچاروں کے تیسرے دستے نے ایک استحصالی کمپنی کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے پانچ اہلکاروں کو حراست میں لی لیا اور کمپنی کے مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔