مچھ،کوئٹہ: ایک نوجوان جبری لاپتہ، دو بازیاب

79

بلوچستان کے ضلع بولان کے تحصیل مچھ بازار سے پاکستانی فورسز نے دوران خان ولد ٹکری ابوبکر نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اب تک آٹھ افراد کی جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا رواں سال میاں غنڈی، کوئٹہ سے جبری لاپتہ بھائی رہا ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

رہا ہونے والے خدائے دوست کو اپریل میں اور خدا رحم کو مئی میں جبری لاپتہ کیا گیا دونوں کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے۔