کیچ کے تحصیل مند لبنان میں زراب عالم نامی کمسن بچہ طبی سہولیات کے فقدان کے باعث دم توڑ گیا۔
خاندان کے مطابق انہیں رات گئے اچانک بخار ہوا اور انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں بنیادی میڈیکل سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ریفر کرنے کا کہا گیا۔
خاندان کے مطابق بچے کو تربت منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ مند میں بنیادی سہولت نہ ہونے سے کئی لوگ معمولی بیماروں کی وجہ سے دم توڑ دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف ریاست اور اس کے وزراء ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے مند میں ہسپتال اور سہولیات فراہم کی ہیں، جو سراسر بے بنیاد دعوی ہیں ۔