مستونگ :گیس و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں کا دھرنا

96

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

مستونگ کلی کاریزسور اور کاریزنو تھ کے خواتین اور بچے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ ا کر ڈی سی چوک پہ خواتین نے کوہالہ کراچی قومی شاہرہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے۔

دھرنے کے سبب شاہراہ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں گیس و بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر وہ اپنے احتجاجی دھرنے کو مرکزی شاہراہ پر جاری رکھیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مستونگ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔