مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

405

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے مرکزی کیمپ کے قریب ناکہ بندی میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔