ضلع مستونگ کے مقامی صحافی نیاز بلوچ پر پولیس تشدد کے خلاف مستونگ میں مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان بے روزگار یونین اور زمیاد یونین نے پولیس فورس کی چھوٹی گاڑیوں سے زبردستی بھتہ وصولی نشاندہی کرنے پر صحافی نیاز بلوچ پر تشدد کرنے کیخلاف کوئٹہ ، کراچی مرکزی شاہراہ کو مقامی ہوٹل کے مقام پر دھرنا دے کر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
روڈ بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس فورسز نے صحافی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ان کا موبائل چھینا تھا اور اسے ہراساں کرکے ویڈیو زبردستی ڈلیٹ کروائی تھی ۔