لاہور: جمیل بلوچ نامی طالب علم جبری لاپتہ

46

کوہ سلیمان تونسہ کا رہائشی طالب علم لاہور سے جبری لاپتہ

تفصیلات کے مطابق طالب علم جمیل بلوچ کو گزشتہ رات پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاہور کے علاقے سلطان ٹاؤن سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دریں اثنا بلوچستان کے علاقے کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت بالاچ حاصل کے نام سے ہوئی ہے جو تربت ہوت آباد کا رہائشی ہے۔