قلعہ عبداللہ: لیویز فورس کی گاڑی پر بم حملہ

318

اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی گاڑی کو نصب شدہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ بم نصب کیا تھا، جو لیویز فورس کی گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گئی، حکام نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ اس ہفتے کے آغاز میں ہونے والے ایک اور حملے کے بعد پیش آیا، جس میں اسی ضلع میں لیویز فورس کی ایک اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی حکام نے فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔