بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے کل رات گئے مونو موومنٹ کو نذرآتش کردیا۔
مونو موومنٹ کو چند سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جنہیں کل رات نذر آتش کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان رواں سے اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل نامعلوم افراد نے پنجگور میں واقع شہید نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو تھوڑ دیا جبکہ گوادر میں بلوچی زبان کے نامور ادیب و ماہرلسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو تخریب کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ان واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ قوم پرست حلقے اس طرح کے واقعات کے الزام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں یا ان کے حمایتی گروہوں پر عائد کرتے ہیں۔