قلات کے مقام پر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین میں خواتین، بچے، بزرگ، اور بیمار افراد شامل ہیں۔
یہ احتجاجی دھرنا جبری طور پر جبری لاپتہ اختر شاہ کے عدم بازیابی کیخلاف دیا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ بھی سردی اور مشکلات سے دوچار ہیں لیکن ریاست کی بے حسی نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ روڈ بند کر کے احتجاج کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے صبح سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر دھرنا ختم نہ کیا گیا تو خواتین فورس کے ذریعے شاہراہ کھلوائی جائے گی۔
مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ چاہے لاٹھی چارج ہو یا گرفتاریاں، جب تک سید اختر شاہ کو بازیاب نہیں کیا جاتا، دھرنا جاری رہے گا۔