قلات: جبری لاپتہ سید حسین شاہ بازیاب، بیٹا تاحال لاپتہ

143

قلات سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ سید حسین شاہ اور ان کے بیٹے اختر شاہ کے لواحقین کا مسلسل 18 گھنٹوں کے احتجاج کے بعد سید حسین شاہ کو بازیاب کر دیا گیا۔

حکام نے گذشتہ شب اختر شاہ ولد سید حسین شاک کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی جس کے لیے آج قلات انتظامیہ کے ساتھ لواحقین کی ملاقات ہوگی۔

گذشتہ رات انتظامیہ اور لواحقین کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے مین آر سی ڈی روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

اختر حسین شاہ کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم قلات کے باشعور عوام کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ہماری آواز بنیں ہمارے ساتھ کھڑے رہیں اور سید حسین شاہ کو بازیاب کرایا گیا ہم امید کرتے ہیں کہ سید اختر شاہ جلد ہمارے درمیان ہوگا بصورت دیگر ہم اپنا آئندہ لاعمل طے کریں گے۔