قلات کے مقام پر کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے مکمل بند، کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے لاپتہ اختر شاہ کے لواحقین نے بند کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں سید اخترشاہ کو لاپتہ کیاگیا تھا، لاپتہ اخترشاہ کے لواحقین سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی قلات مین روڈ پہنچ گئے۔
اخترشاہ کے لواحقین نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ ہفتے کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تسلی دی گئی کہ تین روزہ تک آپ کے بھائی کو چھوڑ دینگے، مگر اج دو ہفتے گزر گئے تاحال ہمارے بھائی کو رہانہیں کیاگیا ہے، جب تک ہمارے بھائی کو رہا نہیں کرینگے ہم روڈ نہیں کھولینگے۔
احتجاج کے باعث بارہ گھنٹوں سے شاہراہ مکمل بند ہے ، جسکی وجہ سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ جبکہ احتجاج میں شامل خواتین اور بچے شدید سردی سے پریشان ہیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی سے پورا خاندان اذیت میں ہے ، لہذا اختر شاہ بحفاظت بازیاب کیا جائے ۔