قلات: تین بھائی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، لواحقین کا دھرنا

178

بلوچستان کے ضلع قلات سے پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لواحقین نے جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا دے کر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تین بجے پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے منگچر میں چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت مرید احمد، ارشاد احمد اور محبوب احمد ولد محمد اسماعیل لانگو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لواحقین نے بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا دے کر کراچی کوئٹہ شاہراہ کو منگچر کے مقام پر ہرقسم کی آمد رفت کے لئے بند کردیا ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا۔