آل پارٹیز کیچ نے تمپ میں ظریف عمر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جبر وتشدد اور ماضی کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دے دیا-
آل پارٹیز کیچ نے کہا کہ فورسز کی جانب ظریف عمر کے لواحقین کو تربت تک آنے کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لواحقین کو پوسٹ مارٹم کی اجازت دینا چاہیے یہ انکا بنیادی حق ہے-
آل پارٹیز نے مطالبہ کیا کہ ظریف عمر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو قانون و آئین کیمطابق سزادی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے-
آل پارٹیز کیچ نے کہاکہ لواحقین نے اس واقعہ کا ذمہ دار فورسز کو قرار دیاہے لہذا آئی جی ایف سی اور حکومت بلوچستان اس واقعہ کی تحقیقات کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کریں-
بلوچستان میں طاقت وتشدد کے استعمال نے آج عوام اور ریاست کے درمیان واضح لکیر کھینچا ہے اگر طاقت کا بے رحمانہ سلسلہ جاری رہا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں-