زاھدان: مسلح حملے میں بلوچ خاتون وکیل قتل

308

مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں کل شام کو نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ خاتون وکیل کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر 2024 بروز منگل کی شام کو زاہدان میں بوزرگ مہر اسٹریٹ پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرک ایک بلوچ جاتون وکیل کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی گاڑی سے باہر نکل رہی تھیں اور کار گاڑی سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے اس کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سر میں چار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں اور انہیں زاہدان کے امام علی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

مقتول کی شناخت “سمیہ حسین ملازئی” کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 37 سال ہے۔ اصل میں سراوان کے علاقے گیشک کی رہائشی ہیں جو اس وقت زاہدان میں رہائش پذیر تھی۔

حملہ کل شام 6:30 بجے کے قریب ہوا، ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت اور واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔