زامران: قابض فورسز پر سنائپر حملے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

142

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پندرہ دسمبر دن کے تین بجے زامران کے علاقے زامری ھَرِ کور میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں بی ایل ایپ کے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔