بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جسکے دوران دشمن فوج کے پوزیشنز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے گئے۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں سے دو کی شناخت سپاہی ابوسفیان سکنہ بہاولپور اور سپاہی احسان اللہ سکنہ رحیم یار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد بی ایل اے کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے جبکہ حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔