دو مہینے گزرنے کے باوجود لاپتہ طارق عبدالستار کا کوئی پتہ نہیں چلا – لواحقین

92

بلوچستان کے ضلع کیچ سے لاپتہ ہونے والے عبدالستار ولد خالد اور طارق ولد حاجی حمزہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے 12 نومبر 2024 کو دونوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جسکے بعد سے دونوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہاں اور کس حال میں ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز نے دونوں نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پہاڑی علاقوں میں شہد کے شکار کرنے کے لیے گئے تھے انہیں وہاں سے گرفتار کرکے علاقے کے لوگوں کو دکھایا گیا کہ ہم نے دو افراد گرفتار کیا پھر ہم مقتدر لوگوں کے پاس گئے وہاں کے مقتدر لوگوں نے علاقے میں فورسز کے کیمپ میں جاکر پوچھا پہلے دن انہوں نے بتایا فورسز نے کہا ہے کہہم نے گرفتار کیا ہے اس کے بعد پاکستانی فورسز انکاری ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایک طالب علم کے ساتھ ساتھ ایک فوٹوگرافر ہے اور طارق بنیادی طور پر ایک معزور ہے جسمانی حالات سے کمزور ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق، سیاسی تنظیم اور سوشل میڈیا اکٹویسٹ سمیت تمام لوگوں سے دست بندانہ اپیل کرتے ہیں وہ ہمارے پیاروں کے بازیابی کے لیے مدت کریں –