دشت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، چار زخمی

205

گوادر اور تربت کے درمیانی علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیانی علاقے دشت میں تلور کے شکار کرنے والے عرب شیوخ کو سیکورٹی فراہم کرنے والے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بم میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور ہلاک جبکہ نائیک نعیم، سپاہی جاوید، سپاہی امین اور سپاہی وحید شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کردیا گیا تاہم ذرائع زخمیوں کی حالت تشویشناک بتارہے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے اس سے قبل کوئٹہ اور زامران میں فورسز اور ریلوے ٹریک کو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا۔