دشت: پاکستانی فورسز پر بم دھماکا، نقصانات کی اطلاعات

105

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے جت بازار میں پاکستانی فورسز کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے راستے میں بارودی سرنگ بچھائی تھی، جس کی زد میں آکر اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔