دشت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

339

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشت اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کردیئے۔

جیئند بلوچ کے بیان کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج تین بجے کے وقت کیچ کے علاقے دشت، جت بازار میں قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے اور ان کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے اتوار کی ترجمان کا کہنا تھا گذشتہ شب پنجگور کے علاقے گڈگی بازار میں واٹر سپلائی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔