خضدار: نوجوان کی خودکشی، بلوچستان میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحانات پر تشویش

110

خضدار کی تحصیل باغبانہ خیرکپر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان محمد قاسم ولد غوث بخش جتک نے بند کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

باغبانہ لیویز کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کی ایک اور کڑی ہے، جہاں آئے روز ایسے افسوسناک واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خودکشی کا بڑھتا رجحان – ٹی بی پی رپورٹ

گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جا سکے۔