خضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار ہلاک

170

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار حفیظ کرد کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا حملہ آوروں نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب خاران کے علاقے گواش ٹوہ ملک ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز ملازم شدید زخمی ہوگیا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی لیویز ملازم نصیر بتایا جا رہا ہے جو واشک میں تعینات ہے۔

تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔