حق دو تحریک ریاست کی جابرانہ پالیسیوں کا حصہ دار اور انسانیت کے خلاف شریک جرم ہے۔ ڈاکٹر نسیم

226

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک نے بلوچ عوام کے حقوق اور جبری گمشدگیوں کے نام پر سیاست کی لیکن اب اس کا عمل ایک متضاد تصویر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی قیادت نے پاکستان کے انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بلوچ قوم کے حقیقی مسائل کو اپنے مفادات اور اقتدار کے لیے استعمال کیا۔ ماضی ان کا جبری گمشدگیوں اور بلوچ عوام کی حالت زار پر سخت موقف تھا جس سے اب وہ آسانی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ ان حالات میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ پاکستان کی بدنام زمانہ مارو اور پھینکو کی پالیسی عروج پر تھا کہ حق دو تحریک نے پاکستانی اسمبلیوں میں رہنے کا انتخاب کیا۔اس سے وہ بلوچستان میں ریاست کی جابرانہ پالیسیوں میں حصہ دار اور انسانیت کے خلاف شریک جرم بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم کھوکھلے نعروں سے دھوکا نہ کھائیں بلکیں حق دو تحریک کے حقیقی ایجنڈے کو پہچانیں۔ وہ قوتیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بلوچ جدوجہد آزادی کا استحصال کرتی ہیں ان کء خلاف ہمیں بیداری پیدا کرنی ہوگی ۔ ان کی مخالفت اور مزاحمت کرنی ہوگی اور حقیقی قوم دوست طاقتوں کو متحد رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے فریب دینے والے ہتھکنڈوں کو سمجھ کر ہی بلوچ قوم حقیقی آزادی اور آزادی کے لیے کام کرنے والی قوتوں سے اپنی مضبوط وابستگی قائم کرسکتی ہے۔