بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 دسمبر بروز اتوار شام 6 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) نے آواران کے علاقے جھاؤ میں کوہڑو کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے باہر کھڑے فوجی اہلکار کو اسناپئر سے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ایلیٹ یونٹ ہے جو انتہائی تربیت یافتہ اور ماہر جنگجووں پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم خصوصی طور پر بلوچستان میں قابض فوج اور اس کے اہم پوسٹس اور کیمپوں کو نشانہ بنانے کی سکت رکھتا ہے، جہاں اس کے سرمچار ہنر مندی سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم کا بنیادی مقصد دشمن کی اہم پوزیشنز کو نشانہ بنا کر آپریشنز کو کامیاب بنانا اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان کی کارروائیاں عام طور پر چپکے سے، تیز اور مؤثر ہوتی ہیں، جس میں ان کی مہارت اور جدید ہتھیاروں کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ٹیم نے اپنے آپریشنز کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جنگی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے پے در پے حملوں کی وجہ سے دشمن نفسیاتی شکست سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف فوجی اہلکار کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔