جنوبی وزیرستان: پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار ہلاک

326
File Photo

پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملے میں کم از کم 16 اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ لیکن ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے جنوبی وزیرستان میں تعینات عہدے داروں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے مسلح افراد نے فورسز کی سرحدی پوسٹ لتا سر پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب حملہ کیا جب کہ حملے میں جدید خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔

پوسٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔