بلوچستان بزگر کمیٹی کی جانب سے پٹ فیڈر واقعے کی یاد میں ایک ریلی نکالی گئی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ریلی کامریڈ امداد قاضی، فرماد رند اور غلام محمد جمالی کی قیادت میں نیو بس اسٹینڈ سے ضلع کونسل ہال تک نکالی گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامریڈ امداد قاضی، کلثوم جمال اور دیگر رہنماں نے کہا کہ شہدا پٹ فیڈر نے اپنے حقوق کے لیے طاقتور جاگیر داروں کے خلاف جنگ لڑ کر کسانوں کو جد و جہد کی نئی راہ دکھائی ۔
انہوں نے کہا کہ کسان آج بھی جاگیردار طبقے کے چنگل میں جکڑے ہوئے ہیں اور کھاد و بیج کے نام پر انہیں لوٹا جا رہا ہے ۔
رہنماں نے مزید کہا کہ جاگیردار اور سرمایہ دار غریب کسانوں کی فصلوں کی قیمتیں طے کر کے انکے حقوق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ۔ بلوچستان بزگر کمیٹی کسانوں ے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرتی رہے گی اور کسانوں کی مشکلات کا خاتمہ کرنے کے لیے مسلسل کام جاری رکھے گی۔