جبری لاپتہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے

55

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری لاپتہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے۔

سہل احمد اور جمال خان مری کے لواحقین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ آکر تنظیم کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سہل احمد ولد عبداللہ کو بہمن تربت سے رواں سال 10 اکتوبر اور جمال خان مری ولد میرا خان کو کراچی اسٹاپ ہزار گنجی کوئٹہ سے رواں ماہ کی 11 تاریخ کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔

سہل احمد اور جمال خان مری کے لواحقین نے تنظیم سے یہ شکایت بھی کی انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوئے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سہل احمد اور جمال خان مری پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے ملکی قوانین کے تحت صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بے قصور ہے تو رہا کرکے لواحقین کو اذیت سے نجات دلائی جائے