بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چھبیس دسمبر بروز جمعرات رات ساڑھے نو بجے کیچ کے علاقے تمپ گریڈ اسٹیشن میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو راکٹ لانچروں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناکر دشمن فوج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ راکٹ کے گولے چوکی کے اندر گرے جس سے چوکی کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس سے قابض فورسز کے خیموں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد شکست خوردہ قابض فورسز نے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو ہراساں کیا، جب کہ گھروں پر چھاپے بھی مارے، اسی دوران قابض فورسز نے ظریف ولد نزیر کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فورسز ہمیشہ کی طرح سرمچاروں کے شدید حملوں کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے تاکہ بلوچ عوام کو سرمچاروں کی حمایت سے روکا جا سکے۔
حملے کے بعد سرمچار بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض پاکستانی فوج کے انخلاء تک اپنے حملے جاری رکھیں گی۔