بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے اٹھائیس دسمبر بروز ہفتہ بوقت ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن ہر حملے کے بعد عام عوام کو نشانہ بنا کر اپنے لوگوں کے مورال کو بحال کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تاریخ کے اوراق میں یہ بات واضح ہے کہ دنیا کے کسی بھی قابض ریاست کو افتادگان خاک نے ہر مقام پر شکست سے دوچار کیا گیا اور ہمیں یقین ہے کہ جلد یا بدیر قابض پاکستانی فوج بلوچستان سے انخلاء پر مجبور ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سر زمین کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناتے رہینگے۔