تمپ اور دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

94

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تمپ اور دکی میں چار مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور مواصلاتی ٹاوروں کو نشانہ بناکر دشمن افواج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ، میر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے جدید اسلحہ سے دشمن فوج پر حملہ کیا اور اس دوران راکٹ و گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج کے پوزیشنز پر متعدد گولے داغے گئے۔ حملے میں قابض فوج کے کم از کم دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاورں نے گذشتہ روز دکی میں رباط کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ٹرک کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے ٹرک کے ٹائرز پر فائرنگ کرکے تباہ کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء سرمچاورں نے گذشتہ شب دکی کے علاقے رباط میں ایک مواصلاتی ٹاور کی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ 15 دسمبر بروز اتوار کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے دکی کے ہی علاقے پوڑی میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔