تربت: ٹوکن کے نام پر تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کا پروفائلنگ جاری

525

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ٹوکن کے نام پر تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کی پروفائلنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے تین دنوں سے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کی پروفائلنگ جاری ہے۔

تیل کے کاروبار کے منسلک لوگوں نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کمانڈنٹ ایف سی کے حکم پر ڈی سی اسماعیل بلوچ اور اے ڈی سی تابش پچھلے تین دنوں سے تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کی پروفائلنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا تمام گاڑی مالکان کو حکم دی گئیکہ وہ تین دن کے اندر اپنے تمام معلومات کے ساتھ شناختی اور کم از کم سترہ گریڈ کے ایک آفیسر کی ضمانت کے ساتھ دفتر میں حاضر ہوں اگر وہ نہیں آئے تو ان کا ٹوکن کینسل کیا جائے گا۔

خیال رہے مکران کے زیادہ تر لوگوں کا ذرائع معاش باڈر سے وابستہ ہیں تاہم حالیہ کچھ وقتوں سے باڈر کے کاروبار پر سخت قدغن اور باڈر پہ سختی کی وجہ سے تیل کے کاروبار سے منسلک لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

حالیہ پروفائلنگ کے حوالے سے لوگوں نے بتایا کہ یہ پروفائلنگ اس لئے کی جارہی ہے اگر کسی کا قربت یا رشتہ دار کا قربت قوم پرست پارٹی یا تنظیموں سے انہیں ہراساں کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل کے کاروبار کو پہلے ٹوکن سسٹم پر کرکے لوگوں سے ان کے روزگار کو چھینا گیا اب مزید ہر روز نئے طریقوں سے دو وقت کی رزق حلال کمانے سے دور کیا جارہا ہے۔