تربت: دو لاشیں برآمد

522

ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور عبدوئی سے دو لاشیں برآمد

تمپ کے علاقے میر آباد روڈ سے کرولا گاڑی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ، انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا وہاں عبدوی بارڈر سے اتوار کی شام ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

تاہم ابتک دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

واضح رہے چند روز قبل بلیدہ گلی سے جبری گمشدہ لواحقین کی بازیابی کے لئے سرگرم نوید نامی نوجوان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔