تربت: تین بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

154

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے آپسر سے پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں کو لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس دسمبر کی رات آپسر میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر تین سگے بھائی احسان منظور، افضل منظور اور حامد منظور کو لاپتہ کردیا۔

اہلخانہ کے نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ دس دسمبر کو رات گئے فورسز کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرکے وہاں سے تینوں بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا۔ ان کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کمشنر مکران ڈویژن ڈپٹی کمشنر کیچ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ان لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔