بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کوئٹہ میں آج مظاہرے کا اعلان

103

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تربت اور حب مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی شال زون کی جانب سے تربت میں شہید ظریف کے خاندان کے دھرنے اور حب چوکی میں زبیر بلوچ کے خاندان کے دھرنے کی حمایت میں آج شام بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ ریاستی بدمعاش سیکورٹی ادارے حب اور تربت میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کے لیے دھمکیاں اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا بلوچ عوام اپنے ماؤں اور بہنوں کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بی وائی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آج شام 4 بجے بلوچستان یونیورسٹی سے نکلنے والے  احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر شہید ظریف بلوچ اور زبیر بلوچ کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔