بلوچ اپنے دفاع اور ظلم کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں۔ شہدا کوہ سلیمان کی یاد میں تقریب

196

ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام “شہدائے کوہ سلیمان” بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار بمقام فاضلہ کچھ منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک رہے ۔

اس موقع پر مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوہ سلیمان کے بلوچوں نے ایوبی آمریت کیخلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے قومی فرض کو نبھایا اور سرخرو ہوئے۔ سات دسمبر 1967 کو بلوچ قوم کے بہادر فرزندوں شہید محمدان بلوچ، شہید یار محمد بلوچ، شہید دوست محمد بلوچ اور شہید رحیمو بلوچ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے مزاحمت کا عظیم باب رقم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنے حقوق و شناخت کے لئے مزاحمت کی وہی زندہ قوم کہلاتی ہیں۔ بلوچ شہدا نے اپنی لازوال قربانیوں سے بلوچ قوم کو شناخت عطا کی اور آج کی نسل اْن کی قربانیوں پر فکر کرتی ہے اور اْن ہی کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنا شمار زندہ قوموں میں کروا سکتے ہیں۔