بلوچستان: پنجگور اور موسیٰ خیل میں آپریشنز کے دوران 10 مسلح افراد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا دعویٰ

305

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 مسلح افراد کو مارا ہے۔

آئی ایس پی آر دعوی کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مسلح افراد کی ہلاکتیں 9 دسمبر سے اب تک مختلف آپریشنز کے دوران ہوئیں، خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں میں ہلاکتیں پشتون خواہ اور بلوچستان میں مسلح گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عام کے دعوی کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، فورسز نے مسلح افراد کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 6 مسلح افراد ہلاک کئے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دعوی مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 مسلح افراد کو مارے گئے، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 شدت پسندوں کو مارا گیا ہے ۔