بلوچستان: فائرنگ و روڈ حادثات میں 4 افراد جانبحق، 20 زخمی

140

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات اور روڈ حادثے میں مجموعی طور پر دو خواتین سمیت چار افراد جانبحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جانبحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ حادثہ صبری کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے میں جانبحق ہونے والی دو خواتین کا تعلق ڈھاڈر سے تھا، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالموں چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزید برآں بولان کے قریب پیر غیب کے مقام پر انتظامیہ کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں گولیاں مار کر قتل کردیا ہے، جن کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔