بلوچستان: دو افراد جبری لاپتہ ، دو بازیاب

55

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ جبکہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی سے ارباز ولد راہو بگٹی کو پاکستانی فورسز کی اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی شہر سے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

لواحقین نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہاں ضلع قلات سے پاکستانی فورسز نے حامد علی ولد لونگ خان نامی نوجوان کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دریں اثنا رواں سال کے 24 نومبر کو سوئی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے پیر محمد ولد پانو بگٹی رواں مہینے بازیاب ہوئے ہوگئے۔

پنجگور سے اطلاع ہیں کہ امان اللہ صدیق، جنہیں پاکستانی فورسز نے رواں سال 7 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے لاپتہ کردیا تھا، بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔