بلوچستان: حادثات او واقعات میں کمسن بچہ سمیت 8 افراد ہلاک

37
File Photo

ہفتے کے روز بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ رودبن تمپ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جنہیں کلاتک میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر پہنچایا گیا۔ لیویز نے نعش شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی سوئی کے تحصیل بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گل باز حبیبانی بگٹی نامی شخص کو قتل کردیا۔

وہاں خاران ٹریفک حادثہ میں اکرام راسکوئی کے خاندان کے چار افراد جاںبحق ہو گئے ، جن میں انکے والدہ بھائی اور دو بھانجے شامل ہیں۔

‎جبکہ وڈھ بازار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کار کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار گاڑی نے رہگیر کو کچل ڈالا جو کہ موقع پر جانبحق ہوا مالک سمیت کار گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ۔

‎دریں اثنا واشک کے سب تحصیل ناگ راغے میں بارتیوں کی کار گاڑی حادثے کا شکار ، حادثے میں خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ایک کمسن بچہ جاں بحق ۔

تفصیلات کے مطابق راغے سے گچک جانے والی بارتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس میں سوار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک کمسن بچھ جاں بھی ہوا۔

زخمیوں کو آر ایچ سی ناگ منتقل کیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ، سول ہسپتال بسیمہ میں طبی امداد دینے کے بعد چار خواتین اور ایک مرد کو مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے والے آر ایچ سی ناگ سے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے میں مرک 1122 نے ریسکیو کیا۔