انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ، بلوچستان سے بیبرگ بلوچ سمیت 3 لوگ منتخب

322

پاکستان ہیومن رائٹس کونسل نے چوتھے عالمی یوم انسانی حقوق کے لیے بیبرگ بلوچ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نامزدگی ان کے غیر متزلزل عزم اور انسانی حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے۔

ہیومن رائٹس کاؤنسل آف پاکستان کی جانب سے اس بار انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لیے بلوچستان سے 3 لوگ منتخب ہوئے اور 14 لوگ اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے منتخب ہوئے جن میں بیبرگ بلوچ ، فاطمہ ننگیال اور نادر گل بڑیچ، اقصیٰ میروانی، سالار خان کاکڑ، مهرحانی بلوچ، صدف گل بلوچ، پروفیسر شهله، نیاز مین درانی، وزیر محمد حسنی ، سلمی خان، فوزیہ خان، ریدا کنول موجود ہیں ۔

یاد رہے 2022 میں ڈاکٹر مهرنگ بلوچ اور حیر بیار قلندرانی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔