افغانستان: دو خوفناک حادثات میں پچاس افراد جانبحق، سو کے قریب زخمی

485

افغانستان کے صوبے غزنی میں کل رات ہونے والے دو خوفناک روڈ حادثات میں کم از کم 50 افراد جانبحق جبکہ 73 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دونوں واقعات رات گیارہ بجے کے قریب کابل قندھار شاہراہ پر غزنی کے مرکزی علاقے شہباز اور اندڑ کے علاقے نانی بازار میں پیش آئے۔

غزنی کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ حمید اللہ نثار کے مطابق یہ دونوں واقعات میں، جو کہ 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے ہیں، مسافر بردار بس اور کار گاڑی گیس ٹینکر اور ٹریلر سے ٹکرا گئیں۔

انہوں نے بتایا ان دو واقعات میں کم از کم 50 افراد جانبحق ہوئے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اب تک 9 خواتین کی شناخت ہو چکی ہے۔

غزنی کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نے کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے چالیس سالوں سے جنگ سے متاثر افغانستان میں تباہ شدہ اور غیر معیاری سڑکیں، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری افغانستان میں ٹریفک حادثات کے عوامل سمجھے جاتے ہیں۔

کابل قندھار ہائی وے افغانستان کا مصروف ترین شاہراہ ہے جو ناصرف کابل و دیگر علاقوں سے ملاتا ہے بلکہ ایران، ترکمانستان اور پاکستانی سے کاروبار بھی اسی راستے سے کیا جاتا ہے۔ اور سب سے زیادہ حادثات اسی شاہراہوں پہ رپورٹ ہوتے ہیں۔