مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گذشتہ روز سے مصروف پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ مرو کے قریب پیش قدمی میں مصروف تھے۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
اسپلنجی و گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔