ہرنائی: نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو نذرآتش کردیا

173

ہرنائی میں نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ ایس پی ہرنائی کے گاڑی پر فائرنگ سے ایس پی کا گن مین زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی زیارت مین روڈ مانگی کے مقام پر کوئلے سے لوڈ تین ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

ڈی سی زیارت کے مطابق واقعہ کے بعد حملہ آور کی جانب سے ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نیتجے میں ایس پی ہرنائی محفوظ جبکہ گن مین زخمی ہوگیا ہے۔