گھات حملے، بم دھماکے، تھرمل اسکوپس کا استعمال – بی ایل اے کی کاروائیوں کی ویڈیو شائع

3079

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے آفیشل میڈیا چینل ہکّل پر دس منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر کی جانے والی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں بی ایل اے کے جنگجوؤں کو پاکستانی فورسز قافلوں پر گھات حملے، آئی ای ڈی حملے اور مقامی “ڈیتھ اسکواڈز” کے ارکان و سربراہ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کارروائیوں میں مارے گئے افراد کی ہلاکت کے مناظر بھی نمایاں کیے گئے ہیں۔

ویڈیو میں بلوچ سرمچار بھاری ہتھیاروں، دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (IED) اور نائٹ تھرمل اسکوپس کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ گھات لگا کر حملے، مواصلاتی ٹاور کو نذرآتش کرنے مناظر بھی شامل ہیں۔

اس ویڈیو سیریز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں بولان، کیچ، قلات، دکی اور پنجگور میں کیے گئے حملوں کو فلمایاں گیا ہے۔

ویڈیو میں حملوں کے دوران جنگجوؤں کو فورسز کی گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے سمیت بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے فورسز گاڑیوں کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گذشتہ مہینے کی اواخر میں پنجگور میں ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کے کیمپ اور مدد کیلئے پہنچنے والی گاڑی کو جدید تھرمل اسکوپس کے ذریعے نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پنجگور میں یہ کاروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے سرانجام دی تھی جس میں ڈیتھ اسکواڈ کے پانچ ارکان ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بی ایل اے کی جانب سے اس نوعیت کی ویڈیوز ماضی میں بھی جاری کی جاتی رہی ہیں، جو ان کی بلوچستان کے وسیع میں موجودگی اور طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔