گوادر: کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

542

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 14 نومبر رات سات بجکر بیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی ببّر شور میں قائم کوسٹ گارڈ کے کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے کوسٹ گارڈ کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔